بہار: طلبہ نے بورڈ امتحان کے خراب نتیجوں کے خلاف کیااحتجاج

پٹنہ:ایک روز قبل ہی بہار بورڈ کے نتیجو ں کا اعلان کیاگیا تھا ‘ جس کے بعدبڑے تعداد میں طلبہ غیر اطمینان بخش نتائج کہ پیش نظر انٹرکونسل افس کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا۔ ان میں کچھ نے دفتر کے گیٹ پر چڑ کر اندرچھلانگ لگانے کی بھی کوشش کی مگر پولیس نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنادیا۔طلبہ اس لئے بھی برہم تھے کہ ان میں زیادہ تر نے جے ای ای کوالیفائی کرلیا ہے مگر امتحان میں ناکام ہوگئے۔۔

مذکورہ طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ان کے جوابی پرچہ واضح کرے اور جانچ کرنے والے ٹیچر کا نام بتائیں۔ خوشبو کمار جس نے سائنس میں ٹاپ کیا اور 86.2%نشانات لئے نے بھی کہا کہ وہ مطمئن نہیں ہے انہیں توقع 95%کی تھی۔

ایچ ٹی کی رپورٹ کے مطابق بی ایس ای بی افس کے سامنے طلبہ جمع ہوئے اور تمام ملازمین کو اندر بند کردیا۔ احتجاجیوں کی وجہہ سے مصروف ترین بدھ مارگ پر ٹریفک جام ہوگئی پولیس لاٹھی چارج کے لئے مجبورتھی۔

پولیس اور آر اے ایف کی ٹیمیں احتجاجیوں پر قابو پانے میں پوری طرح ناکام دیکھائی دے رہے تھے۔ طلبہ کے مطالبات کو سننے کے لئے بی ایس ای بی دفتر سے کوئی عہدیدار باہر نہیں آیا۔کماری نے کہاکہ’’ بور ڈ طلبہ کے لئے ہے ۔ ہمیں انصاف چاہئے ہم آخر تک جدوجہد کرتے رہیں گے‘‘