بہار۔ رام نومی فساد کے دوران ڈاکٹر اشوک کمار نے 70مسلم بچوں کی جان بچائی۔ ویڈیو

سمستی پور۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک شاندار مثال پیش کرتے ہوئے ایک ہندو ڈاکٹر نے بہار میں حالیہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے دوران اپنے گھر میں70مسلم بچوں کو پناہ دیکر ان کی جان بچائی ہے۔

رام نومی جلوس کے دوران25مارچ کو تشدد پھوٹ پڑا تھااورتیزی کے ساتھ بہار کے دیگر اضلاعوں میں بھی یہ فساد پانچ روز تک جاری رہا۔

سمستی پور کے روسارا گاؤں میں27مارچ کے روز3000نوجوانوں پر مشتمل ایک بے قابو ہجوم مدرسہ ضیا العلوم میں داخل ہوگیا جہاں پر 70سے 80بچے زیر تعلیم ہیں اور بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ مچائی۔

بچے اور مدرسے کا عملہ پڑوس کی عمارت میں مقیم اشوک کمار مشرا کے گھر میں چلے گئے اور وہاں پر پناہ لی ‘ اشوک کمار مشرا ء نے بھی انہیں یقین دلایا کہ وہ پرسکون ہوجائیں اور یہاں پر وہ تمام محفوظ ہیں۔

نیوز کلک کی خبر کے مطابق مولانا نظیر احمد نظوی نے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ اگلے پڑوسی کا دروازہ ہمارے لئے کھلا نہیں ہوتا تو شر پسند تمام کو ہلاک کردیتے’’جیسے ہی دور سے ہم نے دیکھا کہ ہجوم مدرسہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

میں دیگر عملے کے ساتھ بچوں کو اوپر کی طرف لے گیا‘‘۔

مولانا نے ڈاکٹر مشرا کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ بحران کے وقت ساتھ دینے اور ڈاکٹر مشرا کی انسانیت نوازی پر ہم ان کے شکر گذار ہیں۔

ڈاکٹر مشرا نے کہاکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ ہر ایک کے لئے انسانیت کا جذبہ رکھوں۔

بچوں کو حفاظت کے تمانعت دیکر انہیں پریشان ہونے سے بچانے کاکام میرے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=SndFSNvK0GQ