براہیا کے جواہر ناودیا ویدیلیاکے طلبہ نے ڈنر کھانے کے بعد جمعرات کی رات میں بے چینی کی شکایت کی
پٹنہ۔بہار کے لاکھی سرائے ضلع میں ایک سرکاری اقامتی اسکول کے سو کے قریب طلبہ کھانے میں خرابی کی وجہہ سے بیمار پڑگئے ہیں۔
ضلع ادھیکاری نے بتایا کہ براہیا کے جواہر ناودیا ویدیلیاکے طلبہ نے ڈنر کھانے کے بعد جمعرات کی رات میں بے چینی کی شکایت کی۔
بچوں نے پیٹ میں درد کی شکایت کی‘وہ متلی اور لوز موشن کا شکارہوئے۔ قئے اور دست کی شکایت کے پیش نظر انہیں علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں شریک کیاگیا۔
لکھی سرائے ضلع مجسٹریٹ ایس کے چودھری نے کہاکہ حالت خراب ہونے کی وجہہ سے دس طلبہ کو صدر اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد اسکول پہنچنے والے والدین اور سرپرستوں نے مبینہ طورپر کہاکہ اسکول میں فراہم کئے جانے والے کھانے کا معیار ٹھیک نہیں ہے۔
چودھری نے بھروسہ دلایا کہ وہ اس معاملے کی جانچ کرائیں گے