بھیم آرمی کے سربراہ چیتیا بھومی ریالی نکالنے قبل گرفتار

ممبئی۔ بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد عرف روان کو ہفتہ کے روز ممبئی کے جام بوری میدان میں ریالی نکالنے سے قبل تحویل میں لے کر نظر بند کردیاگیا‘ پولیس کی اجازت کے بغیر ہی ریالی نکالی سے صاف طور پر انکار کردیاتھا

۔آزاد ممبئی میں چیتیا بھومی کا دورہ کرنے کے لئے پہنچے تو جہاں پر دستور ہند کے معمار بی آر امبیڈکر کی یادگار موجود ہے جس کے بعد وہ یکم جنوری کو بھیما کورے گاؤں کی یاد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرنے والے تھے۔

بھیم آرمی کی معلنہ ریالی کے پیش نظر ممبئی پولیس نے چیتیا بھومی پر پولیس کی تعیناتی میں اضافہ کردیاتھا۔بھیم آرمی کے چیف جس کو پچھلے سال8جون کے روز 2017کے سہارنپور طبقہ واری تشدد کے خلاف جیل میں قید کردیاگیاتھا ‘ انہیں اسی سال 14ستمبر کے روز جیل سے رہا کیاگیا ۔

ان پر قومی سکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے مختلف علاقو ں میں ذات پات کے متعلق تشدد برپا کرنے اور لوگوں کو اشتعال دلانے کے الزام میں ہماچل پردیش کے ڈالہوزی سے اترپردیش کی اسپشل ٹاسک فورس( ایس ٹی ایف) نے گرفتار کیاتھا۔

جیل سے رہائی کے بعد راون نے کہاکہ وہ 2019میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے لئے لوگوں سے اپیل کریں گے۔

چندر شیکھر راؤ کی گرفتاری او رنظر بند کئے جانے کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہوئے گجرات کے ایک اور دلت لیڈر اور رکن اسمبلی جنگیش میوانی نے چندرشیکھر راؤ کو فوری طور پر رہا کرنے کی اپیل کی ۔