بھیم آرمی کا بچہ بچہ قربانی دے گا۔ آرایس ایس نے خانہ جنگی کا ماحول پید ا کردیا ہے۔ ویڈیو

ان دنوں سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیوتیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں بدھ مت کے ماننے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ مذہب کے نام پر بانٹ کر دلتوں کا استحصال کیاجارہا ہے ۔ہماری لڑئی کسی برہمن یااعلی ذات والے سے نہیں بلکہ ظالم سے ہے اور جو ظالم ہوتا ہے تو اس کی ذات بھی ظالم ہوتی ہے ۔

آر ایس ایس نے کبھی بھی دلتوں کے لئے تحریک نہیں چلائی ‘ دلتوں کے لئے کوئی کارنامہ نہیں کیا۔اگر تم چاہتے ہیں کہ دلت مسلمان ہوجائیں تو وہ وقت دور نہیں ہے ۔

مذکورہ مقرر اپنے خطاب میں لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ آر ایس ایس کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا شکریہ ادا کرنا چاہئے کیونکہ اگر وہ مسلمان ہوجاتے تو اس ملک کے تمام دلت بھی مسلمان ہوجاتے اور ملک کانام ہندوستان کے بجائے رحمت استان ہوجاتا اور اگر عیسائی ہوجاتے تو سارے ملک میں عیسائیت کو بول بالا ہوتا مگر انہوں نے ایسا نہیں کیااور بدھ مت اختیار کیا۔

مقررین نے آر ایس ایس‘ شیو سینا‘ بجرنگ دل او رایسی بہت ساری تنظیموں ک تشکیل پر دلتوں کی خاموشی کا بھی تذکرہ کیااور کہاکہ بھیم آرمی بنی تو سب کو آگ لگ گئی ۔مودی حکومت یوگی حکومت کو کیارپورٹ بھیجتی ہے دیکھیں گے اسکے بعد ہم بھی سڑکوں پر اتر کر ہمارے ساتھ انصاف کی جدوجہد کو وسعت دینے کاکام کریں گے