بھوپال میں خواتین کا ایک شاندار اجتماع اختتام پذیر ، حلالہ اور طلاق ثلاثہ پر ہویی کھل کر گفتگو

مرکزی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پھوپال کے اسلامی گیٹ گراونڈ میں دو روزہ خواتین کے لیے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا اختتام کل دعا کے ساتھ ہوا ، کانفرنس میں ملک بھر سے خواتین اسکالرس نے شریک ہو کر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ، طلاق ثلاثہ اور حلالہ اور اسلام کے دیگر قوانین پت کھل کر روشنی ڈالی گیی۔واضح رہے کہ اخری دن کی نشست کا آغاز بھی تلاوت قرآن سے ہوا، مقریرین نے آزادی نسواں کے مضر اثرات پر بھی روشنی ڈالی،والدین کے ساتھ حسن سلوک اور انکی نافرمانی کرنے پر ترقی کی راہ میں رکاوٹ آنے پر بھی روشنی ڈالی۔واضح رہے کہ کانفرنس میں خواتین نے کہا کہ اسلامی تعلیمات رہتی دنیا تک کے لیے ہے مگر کچھ لوگ کم علمی کی وجہ سے اسلامی تعلیمات کو مسخ کر دیتے ہیں۔

خواتین اجتماع کے آخری دن کے تیسرے اور چوتھے سیشن میں خاندانی منصوبہ بندی ،طلاق ثلاثہ،حلالہ اور اسوہ صحابیات کے موضوعات پر خواتین اسکالرس نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خواتین اسکالرس کا ماننا ہے کہ طلاق اسلام میں خواتین کے لئے رحمت ہے ،سیاسی پارٹیاں اس موضوع پر نہ صرف ملک میں سیاست کررہی ہیں ، بلکہ خواتین کو بھی گمراہ کر رہی ہیں۔خواتین اسکالرس نے منصوبہ بندی کو خداکی رزاقیت سے انکار کے مترادف تعبیر کیا۔

بھوپال کے اسلامی گیٹ گراؤنڈ پر منعقدہ دو روزہ خواتین اجتماع کا اختتام اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔ اجتماعی دعا میں ملک میں امن و امان اور آپسی اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔