بھوپال:بجرنگ دل کارکنوں نے مبینہ طور پر نعرے لگاتے ہوئے جبراً یہاں کے کیمپئین اسکول کو رام نومی کے موقع پر بندکرانے کی کوشش کی ۔کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نے اسکول کھلا رکھ کر ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
چہارشنبہ کے روز تقریبا 10:30بجے کے قریب اطلاع ملنے کے ساتھ ہی 25کارکن مشنری کیمپین اسکول پہنچے جو سرکاری تعطیل کے باوجود بھی رام نومی کے روز کھلاہوا تھا۔
بجرنگ دل یونٹ کوارڈینٹر لوکیش مالویا نے کہاکہ تاہم اسکول انتظامیہ نے ہمارے مطالبے پر عمل کرتے ہوئے اسکول بند کردیا۔مالویہ نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ’’ ہمیں والدین کی جانب سے پتہ چلا کہ اسکول کام کررہا ہے اور انہیں بند کرنے کے لئے مجبور کیا۔ ہم تحریری معذرت خواہی چاہتے ہیں۔
ایسے لوگ اس وقت کیو ں غلطی نہیں کرتے جب کرسمس اور عید کے روز تعطیل ہوتی ہے‘‘؟۔انہو ں نے مزید کہاکہ ’’ انتظامیہ نے وعدہ کیاہے کہ وہ تحریر میں لکھ کر دیں گے ائندہ اس قسم کی دوبارہ غلطی نہیں ہوگی‘‘۔
انہو ں نے کہاکہ کارکنوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کو بھی اس ضمن میں ایک تحریری شکایت درج کروائی ہے ۔تاہم ونسٹن وجئے مناج اسکول کے پی آر او نے کہاکہ رام نومی کی تعطیل کے متعلق انہیں معلومات تھے ‘ مگر اسکول سی بی ایس سی امتحانات کے لئے کھلاہوا تھا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ’’آج یہاں پر بارہویں جماعت کا بائیولوجی کا پیپر تھا۔اور امتحان کے لئے اسکول کھلا رکھا گیا تھا۔ اسکول انتظامیہ نے ان ( کارکنوں) سے بات کی ہے اور انہیں حالات سے واقف کروایا ۔ تمام باتیں پرامن انداز میں ختم ہوگئی ہیں‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ اسکول انتظامیہ نے پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کروائی ہے