حیدرآباد: تلنگانہ کے موضع بھونگیر میں ایک کمسن لڑکی کی عصمت ریزی اس کے بعد قتل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ چودہ سالہ لڑکی جمعرات کو اسپیشل کلاسس میں شرکت کے بعد گھر واپس نہ لوٹی۔
جس پر اس کے والد نے پولیس سے شکایت درج کروائی۔ تلاشی کے دوران جمعہ کو ایک سوکھی باؤلی میں اس کی نعش دستیاب ہوئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی قتل سے پہلے جنسی استحصال کیا گیا۔ پولیس کی کاہلی اور فوری کارروائی نہ کرنے کے الزام میں مقامی لوگوں نے دھرنا دیا۔ بعد ازاں کمشنر پولیس مہیش بھاگوت نے مظاہرین کو تیقن دلایا کہ وہ جلد از جلد خاطیوں کو گرفتار کرلیں گے۔ اس تیقن کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔