ممبئی: منگل کی صبح سے مسلادھار بارش نے ممبئی شہر میں عام زندگی کو مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے‘ محکمہ سمکیات کے مطابق ائندہ چوبیس گھنٹوں تک یہاں پر بارش کا سلسلہ اسی طرح جاری رہنے کی توقع ہے۔
سال2005میں اسی طرح کی بارش نے ممبئی شہر کو ایک مقام پر روک دیاتھا‘ کئی گھنٹو ں تک شہر رکا ہوا تھا۔
https://twitter.com/ashokepandit/status/902402229486964736
https://twitter.com/JinalBhate/status/902415397852332032
https://twitter.com/iamnavamohan/status/902423883000684544
ممبئی کے مختلف مقامات جیسے سیون‘ دادر ‘ ممبئی‘ سنٹرل کرلا‘ اندھیری‘ ساکیناکا‘ علاقوں میں اطلاع ہے کہ بارش نے سیلاب جیسے صورتحال پیدا کردی ہے۔ شہر میں سمندر کی طرح پانی سڑکوں پر اتر آیا ہے ‘ ٹرانسپورٹ نظام متاثر ہوا ہے وہیں پر گھنٹوں ٹریفک جام کی صورتحال کا مسافرین کو سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
جہاں پر ٹرانسپورٹ نظام سڑکوں پر متاثر ہے وہیں پر ٹرین سروسیس بھی بھاری بارش کی وجہہ سے شدید متاثرہوئے ہیں۔
سنٹرل ممبئی کی سڑکیں ندی کا منظر پیش کررہی ہیں۔ ریلوے منسٹر نے کہاکہ’’ شدید بارش کی وجہہ سے پٹریوں پر پانی جمع ہوگیا ہے ‘ ٹرینیں 15منٹ تاخیر سے چل رہی ہیں‘‘