بھارت میں دس سالوں میں دلتوں اور مسلمانوں نے کی سب سے زیادہ ترقی

یواین کی رپورٹ‘27کروڑ لوگ ائے غریبی سے باہر‘ 189سے130ویں مقام پر پہنچابھارت
نئی دہلی۔پچھلے دس سالوں میں بھارت نے غریبی کم کرنے کو لے کر زبردست کام کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مسلم‘ دلت اور قبائیلی زمرے کے لوگوں نے اس میں سب سے زیادہ ترقی کی ہے۔اقوام متحدہ کی رپور میں ایسا دعوی کیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے ایک دہے میں بھارت میں تیزی کے ساتھ کام کم ہورہی ہے غریبی کا سب سے اہم رحجان یہ رہا ہے کہ سماج کے سب سے غریب طبقات کی حالات میں خاص سدھار ہوا ہے۔یواین ڈیپی کی رھورٹ کے مطابق بھارت کو غریبی ہٹانے کے دیش میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے دس سالوں میں دیش میں قریب 27کروڑ لوگ غربت سے باہر ائے ہیں۔ یواین ڈی پی کی جانب سے جمعہ کے روز جاری ہیومن ریسورس کے زمرے میں بھارت کو 189ممالک میں 130واں ملک قراردیا گیا ہے۔

حالانکہ اب بھی 36کروڑ لوگ کسی نہ کسی طرح کی غربت کا سامنا کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں1990سے2017کے درمیان اسکیل ڈیولیمنٹ میں 266.6فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یواین ڈی پی انڈیا کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ غریبی ہٹانے کے لئے بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی عکاسی کرتی ہے۔