بھارت ماتا کی جئے بولنے پر بنایا مرغا‘ اب ہوگی جانچ

بالیا۔ضلع کی حکومت کی نگرانی میں چل رہے کہ ایک پریس انٹر کالج میں بھارت ماتا کی جئے بولنے پر نہ صرف پابند ی ہے بلکہ ایسا بولنے والے طلبہ کو مرغا بنانے کی بات جانکاری میںآنے کے بعدڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تحقیقات کا حکم دیاہے

۔ڈیم بھاونا سنگھ نے کہاکہ ضلع ودیالیانیرکشا کو اندرون 48گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔

اگر یہ معاملہ صحیح پایاجاتا ہے مذکورہ کالج کے خلاف کڑی کاروائی کی جائے گی۔

قابل غور ہے کہ جمعرات کو بالیا ضلع کی ایک مقامی تنظیم کے قائد شیو کمار جیسوال نے گاندھی محمد علی میموریل انٹرکالج بول تارہ روڈ کا دورہ کیا۔

اس دوران وہاں کے طلبہ سے بات چیت کے وقت انہیں پتہ چلا ہے کہ مذکورہ اسکول میں بھارت ماتا کی جئے بولنے پر طلبہ کو مرغا بنایاجاتا ہے۔

پوچھ تاچھ کے دوران انہیں ایک ٹیچر نے بتایا کہ ان کے اسکول میں وندے ماترم اور بھارت ماتا کی جئے بولنے سے منع کیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کالج میں اگر کوئی پراتھرنا کے وقت قومی ترانے کے بعد بھارت ماتا کی جئے بول دیتا ہے تو اس کو سزا دی جاتی ہے۔

انہوں نے جانکاری دی ہے کہ ایک طالب علم نے ایسا کیاتھا تو اس کلاس میں مرغا بنایاگیا۔

سمیتی سے کالج کے طلبہ نے بھی بتایا کہ ان کے کالج میں وندے ماترم او ربھارت ماتا کی جئے بولنے پر پابندی ہے۔

سمیتی نے آج اس مسلئے پر چیف منسٹر کو لیٹر او رویڈیوبھیج کر کاروائی کی درخواست کی ہے۔

سمیتی کا صدر شیو کمار کالج میں ملک سے غداری کرتے ہوئے طلبہ کو وندے ماترم اور بھارت ماتاکی جئے بولنے سے روکا جارہا ہے۔

اس ضمن میں کالج کے پرنسپل مجید نصیر نے کہاکہ سازش کے تحت ان کے کالج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔