بھارتیہ مزدور سنگھ( بی ایم ایس) کے متعلق یہ بات عام ہے کہ یہ آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم ہے اور اس نے ہفتہ کے روز سنسد مارگ پر ایک بڑا دھرنا منعقد کیا جس میں منریگا میں دوسو دنوں کا کام‘ ایف ڈی ائی کی مخالفت اور خانگیانہ کی مخالفت کے علاوہ بدلتے مزدور قوانین کی مخالفت اس احتجاجی دھرنے کا اہم حصہ رہا ہے۔
نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہہ سے درپیش مشکلات بھی اس موقع پر بتائے گئے۔ غیر منظم سیکٹر کو درپیش مشکلات کا حل۔
عوامی نمائندوں کی اجارہ داری کے متعلق بھی دھرنے میں موجود لوگوں نے شکایت کی۔کسان کے بشمول مختلف شعبہ حیات کے مزدور طبقے سے وابستہ لوگ اس دھرنے میں موجودرہے۔