نئی دہلی۔منگل کے روز بالی ووڈ سوپر اسٹار امتیابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریہ رائے بچن نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں دستاویزات پیش کئے جو پناماں پیپرس تحقیقات کے متعلق ہیں۔اپنے نمائندے کے ذریعہ بچن نے یہ دستاویزات جمع کرائے۔
قبل ازیں انہیں ای ڈی نے پناماں پیپرس کے معاملے میں رقمی لین دین کے متعلق دستیاویزات پیش کرنے کے لئے ایک سمن جاری کیاتھا۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے 33لوگوں کے ناموں کو پناماں پیپرس کیس کی تحقیقات سے منسلک کیاہے
۔پناماں پیپرس کے 11.5ملین دستاویزات لیک ہوئے ہیں جس میں 214488سے زائدغیر ملکی اداروں کی تفصیلات‘ اور معاشی تفصیلات درج ہیں۔مذکورہ دستیاویزات جو 1970کی تاریخ کے ہیں کا تعلق پنامین لاء فرم اور موساک فونیسا کارپوریٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے کے ہیں ‘ جو کسی نامعلوم ذرائع سے سال2015میں لیک ہوئے
۔پناماں پیپرکیس میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے برطرف کردئے جان کے بعد ‘ ہندوستان کے ٹیکس انتظامیہ نے پناماں پیپرس کیس میں جاری تحقیقات میں شدت پیدا کردی جس میں کئی فلمی ستاروں بشمول امتیابھ بچن اور سیاست دانوں کے علاوہ صنعت کاروں کے نام شامل ہیں۔
پناماں لاء فرم کی ریکارڈس کے مطابق امتیابھ بچن1993سے 1997کے درمیان میں بیرونی شپنگ کمپنی کے ڈائرکٹر رہ چکے ہیں۔پناماں پیپرس میں نام آنے کے بعد امتیابھ بچن نے تاہم اس کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ بیرونی ممالک میں ان کی جوبھی جائیدادیں ہیں وہ ہندوستانی قواعد کے مطابق خریدی گئی ہیں۔انہوں نے فرم کے انکشاف کے تمام تعلقات کو بھی منقطع کردیا ہے۔