بے مثال جوڑی کی حیثیت سے انوب جلوٹہ اور جلسین ماتھاروبگ باس 12کے گھر میں داخل ہوئے۔ قبل ازیں جلوٹہ نے اس دعوی سے انکار کیاتھا کہ ان کامعاشقہ جسلین کے ساتھ چل رہا ہے۔
ممبئی۔مشہور بھجن سنگر انوپ جلوٹہ اور جسلین ماتھارو بطور بے مثال جوڑے سلمان خان کے مشہور ریالٹی شوبگ باس کے سیزن بارہ میں بگ باس کے گھر پہنچ گئے ہیں۔
قیاس یہ لگایاجارہا ہے کہ دونوں کے درمیان میں معاشقہ چل رہا ہے‘ قبل ازیں 65سالہ بھجن سنگر نے ایک انٹرویو کے دوران ان دعوؤں کو مستر د کردیاتھا۔
تاہم ٹائمز آف انڈیاکو دئے گئے ایک انٹرویو میں جسلین نے اس بات کو قبول کیاہے کہ وہ پچھلے تین سال سے انوپ کے ساتھ ڈیٹ پر ہے اور بگ باس سیزن 12میں دونوں کوایک ساتھ جانے کاموقع فراہم کیاگیاہے ۔
جسلین نے کہاکہ ’’ یہ میرے ماں باپ او ردوستوں کے لئے کسی جھٹکے سے کم نہیں ہے‘ کوئی بھی میرے او رانوپ جی کے رشتہ کے بارے میں نہیں جانتا۔ پچھلے تین ساڑھے تین سالوں سے ہم ایک دوسرے سے کافی قریب ہیں اور ڈیٹنگ بھی کررہے ہیں۔
ہمارے مصروف ترین اوقات کی وجہہ سے ایک دنیا کے باہر ایک ساتھ وقت گذارنے سے قاصر ہیں‘ مگر اب بگ باس کی مدد سے ہم ایسا کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ ہمیں زندگی بھر ایک ساتھ رہنے کے لئے ایک دوسرے کو سمجھنے کا وقت بھی مل جائے گا‘‘۔
دونوں کی ایک ساتھ تصوئیریں حال ہی میں وائیرل بھی ہوئی تھیں۔
دونوں کے درمیان عمر کے فرق کوجسلین نے اپنے تبصرے میں کہاکہ’’ ہمارے درمیان میں عمر کے فرق کامعاملہ کبھی نہیں رہااور اب ایک مرتبہ جب ہم گھر میں داخل ہوجائیں گے‘ ہمیں اپنے رشتہ کے متعلق عوام کاردعمل جاننے کو ملے گا۔ جب تک کوئی کچھ نہیں جانتا‘‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ بگ باس سیزن میں اپنے آپ کو کس طرح پیش کریں گی تب جسلین نے کہاکہ ’’میں نہیں چاہتی کہ خود کو انوپ جی سے چمٹا کو دیکھوں۔ میں نہیں سمجھتی کہ کسی کو گلے لگانے میں کوئی غلط بات ہوگی‘‘۔
قبل ازیں انوپ جلوٹہ نے پی ٹی ائی سے بات کرتے ہوئے کہاتھا کہ روحانیت انہیں بگ باس کے گھر میں بہتر انداز میں برقرار رہے گی۔
جلوٹہ نے پی ٹی ائی سے کہاکہ ’ ’ہر کوئی ایک جیسا نہیں ہوتا۔
گھروں میں بھی مسائل ہوتے ہیں‘ ایسی چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔ میں بہت زیادہ کلاسیکل اور مذہبی میوزک میں ملوث ہوں۔ میں زندگی میں کبھی برہمی نہیں رہی۔
میں موسیقی سے محبت کرتاہوں۔ مجھے گلوکاری سے محبت ہے۔دلچسپ یہ ہوگا کہ گھر کے اندر کس طرح کا حالات ہونگے‘‘۔
انہوں نے مزیدکہاکہ’’ جب لوگ لڑائی کریں گے تو ہم اس کے حل کی کوشش کروں گا۔ میرا ماننا ہے کہ مسائل کا حل اہم ہے‘‘۔
گلوکار نے کہاکہ وہ گھر کے اندر بھی اپنے روز مرہ کے معمول کو برقرار رکھیں گے’’ میں پریکٹس‘ یوگا ‘ ٹریڈ میل پر چہل قدمی کو جاری رکھوں گے اور مجھے خوشی ہے کہ ان لوگوں نے یہ تمام سہولتیں مجھے فراہم کی ہیں‘‘
https://www.youtube.com/watch?v=eDjr9QwbaKA