بگ باس 10کے فاتح منویر گجر کے خلاف ایف ائی آر درج

نوائیڈا: مقامی پولیس نے بگ باس کے سیزین10کے فاتح منویر گجر اور اس کے حامیو ں کے خلاف ٹریفک میں خلل ڈالنے اور ہنگامہ کھڑا کرنے کے الزام میں ایک ایف ائی آر درج کی ہے۔

منگل (جنوری31)کو منویر کے مداحوں نے مشہورریالٹی شومیں کامیابی کی خوشی میں بڑا پیمانے پر استقبالیہ جشن منعقد کیا۔

 

تقریب منعقد ہونے والے لوگوں نے جشن کے لئے نوائیڈا کے سیکٹر 46پارک کی اجازت حاصل کی تھی مگر حالات بے قابو ہوگئے جو تقریب گاہ کے باہر ٹریفک جام کا سبب بنا۔

سیکٹر 39ایس ایچ او امر ناتھ یادو نے کہاکہ ’’ اگرچکہ کے سیکٹر 46پارک میں تقریب منعقدکرنے کے لئے اجازت لی گئی تھی مگر مداحوں نے سردار پور پولیس چوکی تک گھنٹوں ٹریفک جام کردی جس کے وجہہ سے عوام کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ منویر اور ان کے حامیوں کے خلاف ٹریفک مسائل پیدا کرنے پر ایف ائی آر درج کی گئی ہے ‘‘