بگ باس سے نکالے گئے کھلاڑی زبیر خان نے سلمان خان کے خلاف شکایت درج کرائی۔

ممبئی۔ زبیر خان جس کو کلرس کے ٹی وی ’’شو بگ باس 11‘‘سے باہر کردیاگیاہے نے شو کے میزبان سوپر اسٹار سلمان خان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔تاہم ممبئی نے پیر کے روز شکایت پر توجہہ دینے سے انکار کردیا اور شکایت کردہ کو لونا والا میں پولیس اسٹیشن کے اندر شکایت درج کرانے کی ہدایت دی۔

https://twitter.com/_BiggBoss11_/status/917198820169064448

اپنی شکایت میں دیگر باتوں کے علاوہ زبیر نے سلمان خان پر الزام عائد کیا کہ سلمان خان نے ہفتہ کی رات کے بگ باس ویکنڈ کا وار میں زبیر خان کو دھمکیاں دی ہیں۔زبیر نے اپنی شکایت میں کہاکہ سلمان نے ان سے کہاہے کہ’’ تیرے کو کتا بناؤں گا‘ تو باہر نکل‘ تیرے کو چھوڑوں گا نہیں۔

https://twitter.com/_BiggBoss11_/status/917198191920947201

تیری کو انڈسٹری میں کام کرنے نہیں دونگا ‘ تیرے کو مارنوگا‘‘۔بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان نے شوکے دوران گھر کے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی وجہہ سے زبیرپر برہم ہوگئے‘ جس کی وجہہ کے وجہہ سے زبیر نے کچھ دیر بعد دعوی کرتے ہوئے کہاکہ انہیں سوپر اسٹار کے ت’’ رابطہ اور تعلقات ‘‘ کے متعلق تمام جانکاری ہے۔انٹا پ ہل پولیس اسٹیشن کے ایک افیسر نے اتوار کے روز کہاکہ زبیر نے سلمان کے خلاف ایک شکایت درج کرائی ہے۔

https://twitter.com/_BiggBoss11_/status/917197371737378816

اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کی درخواست کے ساتھ مذکورہ پولیس افیسر نے بتایاکہ’’ہم نے ایک غیر سنجیدہ طور پر شکایت درج کرتے ہوئے اس کولونا والا کے متعلقہ پولیس اسٹیشن روانہ کردیاہے ‘ جس کی قانونی دائرکر میں شکایت پر تحقیقات ممکن ہے‘‘ِ۔ افیسر نے کہاکہ شو کی شوٹنگ لونا والا میں ہوئی ہے اور واقعہ بھی اسی مقام پر پیش آی اہے لہذا شکایت بھی وہیں درج کرائی جانی چاہئے ‘ ممبئی پولیس کے دائر کار میں وہ جگہ نہیں ہے۔

پولیس نے زبیر کو مشورہ دیاکہ وہ ہل اسٹیشن کے متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہو جو ممبئی سے 125کیلومیٹر فاصلے پر موجود ہے۔ زبیر خان نے بگ باس کو اسکرپٹ کی بنیاد پر تیار شو قراردیا دیتے ہوئے اس کو فرضی ریالٹی شوکہاہے۔

اپنی شکایت میں زبیر نے کہاکہ اس نے ’’ بگ باس کے گھر سے باہر نکل جانے کے لئے اس نے گولیاں کھالی تھی‘‘۔اتوار کے روز شوسے متعلق گھر سے باہر جانے کے عمل کے دوران خرابی صحت کی وجہہ سے وہ گھر کے باہر نکل گیاتھا۔ سلمان نے اعلان کیاتھا کہ زبیر نے آخری مرحلے کے ووٹوں کی وجہہ سے گھر میں جگہ بنالی تھی مگر وہ گھر سے نکال دیاگیا۔

اتوار کے شو سے قبل زبیر نے گھر کے دیگر ساتھیو ں کو اپنے ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پار کر مرحوم سے تعلقات دیکھا کر دھمکانے کی کوشش کررہا تھا اورشو کے دورا ن زبیر کو بار بار یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا ہے کہ وہ ڈونگری سے ہے