بگ بازار سے اب دو ہزار روپئے نکالے جاسکیں گے

نئی دہلی:نقدی کی پریشانی سے دوچار عوام کے لئے بگ بازار نے اپنے گراہکوں کے لئے آج اعلا ن کیا ہے کہ وہ24نومبر سے اپنے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ بگ بازار سے دوہزار روپئے نکال سکیں گے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ریٹیل فرم نے اپنے تمام اسٹورس بشمول ایف بی بی کو ہدایت دی ہے کہ وہ’’ اپنے گراہکوں کو ڈیبٹ یا اے ٹی یم کارڈس کے ذریعہ دوہزار روپئے نکالنے کی سہولت فراہم کریں‘‘۔چیرمن فیوچر ریٹیل کشور بیانی نے کہاکہ ’’نوٹوں کی منسوخی کے بعد عوام کو درپیش مشکلات اور حکومت کے اقدامات کی مدد کے لئے ہم نے یہ پہل کی ہے‘‘۔

جو گراہک پیسہ نکالنے چاہتے ہیں وہ ہمارے بگ بازار اسٹورس پر ائیں یہاں ان کا خیرمقدم ہے بینک اور اے ٹی ایم کی طویل قطاروں سے بچنے کے لئے وہ ہمارے اسٹورس سے استفادہ اٹھاسکتے ہیں۔صارفین کو نقدی حاصل کرنے کے لئے چار آسان طریقوں پر عمل کرنا ہوگا ۔

بگ بازار کے کیش کاونٹر پر پہنچا‘ اپنا اے ٹی ایم کارڈیا ڈیبٹ کارڈ سوائپ کرنا‘ پن نمبر انٹر کرتے ہوئے اپنے اکاونٹ سے دو ہزار روپئے نکالے جاسکیں گے

۔بینکس اور آر بی ائی اور حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نقدی حاصل کرنے کی سہولت میں لاگو تحدیدات بھی کارگرد رہیں گے۔ حالیہ عرصہ میں حکومت نے پی او ایس مشین کے ذریعہ منتخب پٹرول پمپس سے دو ہزار روپئے کی رقم نکالنے کی بھی اجازت دی ہے۔