بڑی مسلم آباد ی ہونے کے باوجود ائی ایس ائی ایس ہندوستان میں ناکام: راجناتھ سنگھ

نئی دہلی:یونین ہوم منسٹر راجناتھ سنگھ کے ہفتے کے روزکہاکہ اسلامک اسٹیٹ( ائی ایس) ہندوستان میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے میں ناکام رہی ہے جہاں پر دنیا کی دوسری بڑی مسلم آبادی موجود ہے۔سنگھ نے یہاں پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ہندوستان دنیا کادوسرا سب سے بڑا ملک ہے جہاں پر مسلم آبادی ہے‘ بڑی مسلم آبادی ہونے کے باوجود ‘ ائی ایس یہاں پر اپنے پیر پھیلانے میں پوری طرح ناکام رہی ہے‘‘۔ ا

نہوں نے دعوی کیا ہے کہ حکومت ملک کی حفاظت ’’نہایت سنجیدگی‘‘ کے ساتھ کررہی ہے۔ بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے کے تین سال کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوم منسٹر نے کہاکہ’’ہمارے پوری توجہہ دہشت گردی کے خلاف ہے جس کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں‘‘۔حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ پانچ انڈین مجاہدین کے دہشت گردوں کو بڑی سزاء سنائی گئی تھی جو دہشت گرد تنظیموں کا’’ سب سے بڑا نقصان‘‘ تھا۔

ریاستوں سے بہتر تعلقات کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ’’ریاستوں سے بہتر تعلقات اور اطلاعات کے تبادلے کی وجہہ سے ہم ملک بھر میں ائی ایس ائی ایس کو پھیلنے سے روکنے میں کامیاب رہے ‘‘۔نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این ائی اے) کی ستائش کرتے ہو’’ہم نے 90ائی ایس کے حامیوں کو گرفتار کیا اسی طرح این ائی اے نے این ڈی ایف بی( ایس )کے اعلی قائدین کو نارتھ ایسٹ میں سزا دلائی‘‘۔

منسٹر نے کہاکہ حکومت نے ائی ایس اور انصارالامہ جیسے تنظیموں پر یو اے پی اے ایکٹ کے تحت امتناع عائد کردیا ہے۔اس کے علاوہ متنازع عالم ذاکر نائیک پر بھی یواے پی اے کے تحت امتناع عائد کیاہے۔ ہوم منسٹر نے بھروسہ دلایا کہ ملک کے حفاظتی حالات مکمل قابو میں ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہاکہ’’ سال2016-16میں صرف دودہشت گرد حملہ انجام پائے‘ ایک پنجاب کے گروداس پور اور دووسرے پٹھان کورٹ میں‘‘۔منسٹر نے مزیدکہاکہ’’ دونوں حملوں میں دہشت گرد وں کو مارگرانے کابھی کام کیاگیا‘‘