بڑی دھارمک پارٹی میں نریش اگروال کی شمولیت ‘بی جے پی میں شامل ہوتے ہی اگروال ہوگئے شدھ۔ ویڈیو

ممتاز صحافی ونود دواء کے پروگرام جن گن من کی بات کے208ویں پروگرام کی شروعات نریش اگروال کے پارلیمنٹ میں کی گئی ایک قدیم تقریر کے حوالے سے کی ۔ نریش اگروال اس ویڈیوفوٹیج میں ہندو دیوی دیوتاؤں کے ناموں کے ساتھ شراب کو جوڑ کر بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

خیر آگے ونود دواء مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں کسانوں کے نکالے گئے لانگ مارچ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگر کوئی بڑا فلمی اداکار یا سیاسی شخصیت کا اس لانگ مارچ میں شامل ہوتے تو شائد میڈیامارچ کی تشہیری بازی جٹ جاتا مگر غریب کسانوں ہونے کی وجہہ سے مارچ کو میڈیامیں وہ سرخیاں نہیں ملی جس کے غریب کسان حقدار ہیں۔

دیویندر فنڈناویس نے کسانوں کی مہارشٹرا میںآمد کے ساتھ ان سے ملاقات کرنے کے لئے جانے کے بجائے مارچ کو نظر انداز کیا۔کسانوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل کب ہوگی نہیں معلوم۔ ونود دواء نے منگلور کے ایک پب میں ایک سال قبل ہوئے مارپیٹ میں ملوث تمام ملزمین کی برات پر افسوس کا اظہار کیا۔دیکھیں پور ا ویڈیو۔