رتن ٹاٹا نے ہندوستان میں بڑھتی عدم روادری پرتشویش کا اظہار کیا۔ اور اسے ایک ایسے لعنت قراردیاجوسماج میں آخرکاردیکھائی دے رہی ہے
۔انہوں نے سندھیا اسکول واقع گولیار کی119ویں یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں ہر یہ شخص جانتا ہے کہ عدم رواداری کہاں سے شرو ع ہورہی ہے۔یہ کیاہے۔ لیکن ہزاروں ہندوستانی شہری یہی چاہتے ہیں ملک عدم روداری سے پاک رہے۔
انہوں نے اپنی تقریر کے دوران کہاکہ مہاراجہ ’’جیوترا دتیہ سندھیا‘‘ نے بھی عدم روادری کی بات کی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک ایسی لعنت ہے جو کافی عرصہ بعد ابھرکر ائی ہے اور ہمیں نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایسا ماحول تیار کرنے کی ضرورت ہے جہاں پر ہم سب مل جھلکر رہیں۔ہم کسی کوہلاک نہیں کرسکتے۔ہم انہیں مار نہیں سکتے اور نہ ہی کسی کو یرغمال بناسکتے ہیں۔اس کے برخلاف ایک دوسرے کے کام میں آنے کی پالیسی اختیار کی جاسکتی ہے۔