بلیا۔اترپردیش کے وزیر اوم پرکاش راج بہار نے اپنے بچوں کواسکول بھیجنے میں ناکام والدین کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ انہیں پولیس اسٹیشن کے لاک آپ میں بنا کھانا او رپانی کے مقفل کردیا جائے گا۔سوشیل میڈیا پر وائیرل ویڈیومیں ایمپاؤر منٹ منسٹربتایاجارہا ہے کہ پارٹی کے اجلاس میں بہت کررہے ہیں اور ان لوگوں کے خلاف سخت موقف اختیار کئے ہوئے ہیں جو اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے میں ناکام ہیں۔
دیوانگجان جسمانی طور پر معذور لوگوں کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔ہفتہ کے روز راج بہار نے راسڈا علاقے میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ’’ میں اپنی مرضی کا قانون نافذ کرنے جارہا ہوں۔اگر غریب وارڈس کے بچے اسکول نہیں جائیں گے‘ ان کے والدین کو پانچ روز تک پولیس اسٹیشن میں بیٹھا دیاجائے گا۔ انہیں نہ تو کھانا دیاجائے گا او رنہ ہی پانی‘‘
انہو ں نے کہاکہ ’’ اگر تم ( والدین ) انہیں( بچوں کو) نہیں بھیجیں گے‘ تم پولیس اٹھا کر لے جائے گی۔ جب تک تمہارے لیڈر‘ تمہارے بچے اور تمہارے بھائی تمھیں سمجھ نہیں لیتے۔ اگر تم نے دھیان نہیں دیاتو ‘ تو میں تمھیں سمجھانے کے لئے اس کو چھ مہینے کردوں گا‘‘۔
انہوں نے کہاکہ ’’ میں اس کے لئے بڑی سزاء دینے کو بھی تیار ہوں‘‘۔ ویڈیو پر تنازع پیدا ہونے کے باوجود منسٹر آج بھی اپنے بیان پر قائم رہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ میں اب بھی اپنے بیان پر قائم ہوں ۔
میں نے کیاغلط کہہ دیا‘ اگر میں نے انہیں جیل بھیجنے کی دھمکی دی ہے ؟تو انہیں نے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کی شروعات کرنے چاہئے جہاں پر حکومت تمام سہولتیں انہیں فراہم کررہی ہے‘‘۔
چیف منسٹر سے اس مسلئے پر بات کی گئی ہے یانہیں کے متعلق سوال پوچھنے پر منسٹر برہم ہوگئے۔