بوگی بیل برج کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کئے جانے پر دیوی گوڑا نے کہاکہ’’ لوگ بھول گئے ہیں کہ مذکورہ پراجکٹس کو منظوری میں نے دی تھی‘‘۔

بوگی بیل برج کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کئے جانے پر دیوی گوڑا نے کہاکہ’’ لوگ بھول گئے ہیں کہ مذکورہ پراجکٹس کو منظوری میں نے دی تھی‘‘۔
وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روزبرہما پترا ندی پر 4.9کیلومیٹر کے طویل بوگی بیل برج کا افتتاح انجام دیا‘جس کی تعمیر میں5900کروڑ کا خرچ آیاہے۔

بنگلورو۔ سابق وزیر اعظم دیوی گوڑ نے کہاکہ وہ اس بات سے مایوس ہیں کہ انہیں ملک کے طویل ریل روڈ برج بوگی بیل برج کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیاگیا ‘آسام میں انہوں نے کئی کروڑ کے پراجکٹ کا سنگ بنیا د ررکھاتھا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روزبرہما پترا ندی پر 4.9کیلومیٹر کے طویل بوگی بیل برج کا افتتاح انجام دیا‘جس کی تعمیر میں5900کروڑ کا خرچ آیاہے۔

مذکورہ بوگی بیل برج حساس علاقے میں فوجی دستوں کی حمل ونقل میں آسانی پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا‘ یہ 1985میں ہوئے آسام اکارڈ معاہدے کا حصہ ہے اور اس کی منظوری 1997۔1998کے درمیان میں ہوئی تھی اور اس کا سنگ بنیاد جنتا دل سکیولر کے سربراہ دیوی گوڑا نے اس وقت رکھا تھا جب وہ وزیر اعظم تھے انہوں نے 22جنوری1997میں اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

گوڑا نے کہاکہ’’ کشمیر کے لئے ریلوے لائن‘ دہلی میٹرو اور بوگی بیل ریل روڈ برج کو بطور وزیر اعظم میں نے منظوری دی تھی۔ میں نے ہر ایک پراجکٹ کے لئے ایک سو کروڑ روپئے منظور کئے تھے اور ان تمام کا سنگ بنیاد بھی رکھاتھا ۔

لوگ آج اس کو بھول گئے‘‘۔دعوت نامہ کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے دیوی گوڑا نے کہاکہ ’’ ایوراما کس نے مجھے یاد رکھا؟۔ کچھ نیوز پیپرس نے اس کا ذکر کیا‘‘۔پراجکٹ کی تکمیل میں تاخیر پر انہوں نے کہاکہ’’ یہاں پر مجھے اعتراض ہے۔

میں نے حسن میسور پراجکٹ تیرہ ماہ میں مکمل کیا۔میں نے وقت پر دو پراجکٹ کی تکمیل کی۔

انگن واری برجس( گھاٹ پربھا ) پر۔ کرشنا ندپر برجس کی تعمیر کی جاکر آپ خود دیکھ سکتے ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہاکہ ’’ ممبئی کرناٹک علاقے کے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دیوی گوڑہ نارتھ کرناٹک کے لئے کچھ بھی نہیں کیا‘ وہ جائیں اور جاکر دیکھیں‘‘۔