بولٹ کے کلب میں ٹریننگ لیں گے رکشہ چلانے والے کے بیٹے نثار

نئی دہلی۔ ہندوستان کی درالحکومت دہلی کے آزاد پور میں ٹن شیڈ اور کچھ اینٹوں سے بنے گھر میں رہنے والا ایک لڑکا جلد ہی یوسین بولٹ کلب سے کوچنگ لینے والا ہے۔آزاد پور ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع بڑا باغ سلم میں رہنے والے 16برس کے نثار احمد کو دنیاسوپر اسٹار یوسین بولٹ کلب سے ٹریننگ لینے کا موقع ملے گا۔۔

واضح رہے کہ سلم میں رہنے والے نثار کی گھریلو حالت کافی خراب ہے۔ وہ گذشتہ کئی سالوں سے ایسی ہی زندگی جینے پر مجبور ہیں۔ نثار کے والد آزاد پور کی سڑکوں پر رکشہ چلاکر اپنے خاندان کی پرورش کرتے ہیں۔ وہیں ان کی والدہ گھر گھر جاکر برتن دھونے اورجھاڑو پوچا لگانے کاکام کرتی ہیں۔

ایسے حالات کے درمیان خود کو بہتر دینے کی کوشش کرنا نثار کے لئے قطعی آسان نہیں تھا۔نثار کے لئے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ گیس اتھارٹی آف انڈیا اور اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی اینگلین میڈل ہنٹ نے ان کا انتخاب ویسٹ انڈیزکے لئے کیاہے۔

ملک کے 14بہترین نوجوان کو ہی وہاں جانے کا موقع ملے گا‘ جس میں نثار کا نام بھی شامل ہے۔

کیرالا ‘ تمل ناڈو‘ اتراکھنڈ‘ آڑیسہ‘ اور دہلی سے کل 14بچوں کو اس ٹریننگ کے لئے منتخب کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی نثار کئی مرتبہ سرخیاں بٹور چکے ہیں۔ پہلی بار دہلی اسٹیٹ ایتھلیٹیکس میٹ میں نثار نے 100میٹر کی ریس 11سکینڈ سے کم وقت لیتے ہوئے 0.02کے وقت سے توڑا ۔

اس کے بعد زمرے میں200میٹر کے قومی ریکارڈ کو بھی توڑے ہوئے22.08کا وقت نکالا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ22.11کا تھا۔ چارہفتے کی ٹریننگ میں یوسین بولٹ کے کوچ گلین ملس انہیں نکھاریں گے۔