پٹنہ ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) پانچ انڈین مجاہدین عسکریت پسند جنھیں ایک خصوصی این آئی اے عدالت نے 2013 میں بودھ گیا دھماکے مقدمہ میں مجرم قرار دیا تھا ، اُنھیں آج عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ خصوصی این آئی اے جج منوج کمار سنگھ نے پانچ ملزمین امتیاز انصاری، حیدر علی، مجیب اللہ، عمیر صدیقی اور اظہرالدین قریشی جنھیں 25 مئی کو مجرم قرار دیا گیا تھا، آج سزا سنائی۔ شہرہ آفاق بودھ مت کے مقدس مقام بودھ گیا کے عوام 7 جولائی 2013 کو سلسلہ وار بم دھماکوں سے دہل گئے تھے۔ حالانکہ کوئی ہلاکتیں واقع نہیں ہوئیں لیکن کئی افراد نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ کئی راہب زخمی ہوچکے ہیں۔ 5 مجرموں کے علاوہ دیگر ملزم توفیق احمد کو اِس مقدمہ میں نابالغوں کی عدالت نے گزشتہ سال اکٹوبر میں مجرم قرار دیا تھا۔ اُسے بچوں کے ریسکیو ہوم کو 3 سال کی مدت کے لئے روانہ کردیا گیا۔ تمام 6 افراد کو دیگر ملزمین کے ساتھ جو پٹنہ دھماکے مقدمہ 2013 ء کے ملزم ہیں، مقدمہ کا سامنا کررہے تھے۔ کئی بم ایک کے بعد ایک دھماکے سے پھٹ پڑے تھے جبکہ چیف منسٹر گجرات اور موجودہ وزیراعظم نریندر مودی ایک پرہجوم انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ ان سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجہ میں 6 افراد ہلاک اور 89 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر اعلیٰ سطحی قائدین کے قتل کی سازش کا مقدمہ ہنوز خصوصی این آئی اے عدالت میں زیردوران ہے۔