بنگلہ دیش میں عید الفطر منائی گئی

ڈھاکہ : پیر کے روز پوری ملک میں بنگلہ دیشی عوام نے سارے ملک میں مسلمانوں کے سب سے بڑی مذہبی فیسٹول عید الفطر کا اہتما م کیا۔

ملک کی دارلحکومت میں نماز عید الفطر کا اہتمام جاتیہ عیدگاہ میں صبح 8:30بجے کیاگیا تھا۔ ڈیلی اسٹار نے بتایا کہ صدر عبدالحامد نے قومی عید گاہ میں تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں عقیدت مندوں کے ساتھ نماز عیدالفطر ادا کی ۔

بتایا جارہا ہے کہ عید کا سب سے بڑا اجتماع کشور گنج کی شولاکیا عید گاہ میں تھا‘ عید کے موقع پر تمام عوامی اور خانگی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایاگیا۔ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق درایں اثناء صدر عبدالحامد ‘ وزیر اعظم شیخ حسینہ‘ اور بی این پی چیرپرسن خالدہ ضیاء نے علیحدہ طور پر عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔صدر نے اپنے پیغام میں کہاکہ ایک ماہ طویل روز وں او رعبادتوں کے بعد عید الفطر ہمارے لئے انسانیت او رنیستی کا پیغام لائی ہے۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھی اپنے پیغام میں کہاکہ ’’ عید ہمیں امن‘ ہمدردی او ربھائی چارہ سیکھاتی ہے‘‘۔درایں اثناء پرامن عید کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے ‘ ریاپڈ ایکشن بٹالین‘ اور پولیس جگہ جگہ پر تعینات کردی گئی تھی۔