اقوام متحدہ۔منگل کے روز یو این کے ترجمان اسٹیفن ڈوجاریرک نے کہاکہ پچھلے اگست سے اب تک میانمار سے بنگلہ دیش کوچ کرنے والے روہنگیو ں کی تعداد480000تک پہنچ گئی ہے‘ جن کی دیکھ بھال کا مشکل مرحلہ بنتا جارہا ہے۔
As more flee Myanmar for Bangladesh, @Refugees chief warns of humanitarian disaster. Rohingya refugees need help https://t.co/CwZ7l4MuFS https://t.co/l9YbVOFUdW
— United Nations (@UN) September 26, 2017
انہوں نے کہاکہ ’’ او سی ایچ اے کے افیسر نے کہاہے کہ روہنگی پناہ گزینوں کی تعداد کو اگست سے لیکر اب تک میانمار سے بنگلہ دیش پہنچی ہے ان کی تعداد480000تک پہنچ گئی ہے‘‘۔
.@UNhumanrights experts call on Myanmar Gov to stop all violence against minority Muslim Rohingya community & halt ongoing persecution. https://t.co/EJTN2pzvst
— United Nations (@UN) September 26, 2017
انہو ں نے مزیدکہاکہ’’ بنگلہ دیش میں جملہ پناہ گزین روہنگیو ں کی تعداد اب سات لاکھ تک پہنچ گئی ہے‘‘۔ میانمار کے شہرت قانون 1982کے تحت روہنگی جو یہاں کی مذہبی اقلیت ہے کی شہریت منسوخ کردی گئی ہے۔ میانمار حکومت انے بنگلہ دیش سے ائے غیر قانونی مہاجرین تسلیم کرتی ہے۔
میانمار فوج پر حملے کے بعدیہاں پر اگست 25کو بڑے پیمانے پر تشدد پھوٹ پڑاجس کی وجہہ سے لاکھوں کی تعداد میں اپنی جان ومال کی حفاظت کے لئے پہنچ گئے۔
ڈیرک نے کہاکہ ’’ بنگلہ دیش انتظامیہ کی جانب سے قبول کئے جانے کے بعد یو این ایچ سی آر کی جانب سے ایک کارگو جہاز بھر کر سامان جو ایک سو میٹرک ٹن پر مشتمل ہے ڈھاکہ روانہ کیاگیا ہے تا کہ پناہ گزینوں کو شیلٹر فراہم کیاجاسکے‘‘۔
انہوں نے مزیدکہاکہ باوجود اسکے حالیہ دنوں میںیہاں پر پہنچنے والے روہنگی پناہ گزینوں بہایت ابتر حالت میں زندگی گذار رہے ہیں۔ تازہ پناہ گزینوں میں بچوں او رعورتوں کی تعداد زیادہ ہے جن کا میانمار کی آرمی نے تعقب کیاتھا او روہ اپنی جان بچانے کے لئے جنگل اور ندی کے راستے ریاست راکھین سے یہاں پر پہنچے ہیں۔