بنگلہ دیش بحری اڈہ کی مسجد میں کئی دھماکے، 6 زخمی

ڈھاکہ /18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے بندرگاہی شہر چٹگانگ میں سب سے بڑے بحری اڈہ کے اندر واقع ایک مسجد میں دھماکے ہوئے، جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ نماز جمعہ کے فوری بعد سلسلہ وار دھماکے کئے گئے۔ سیکورٹی ایجنسیوں اور بیرونی اداروں نے دعویٰ کیا کہ یہ دھماکے اسلام پسندوں کی کارروائی ہے۔ چٹگانگ کے بی این ایس عیسیٰ خان کے اندر واقع مسجد کو دھماکہ سے اڑانے کی کوشش کی گئی، جہاں پر نماز جمعہ کے لئے مصلی جمع تھے۔ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دھماکوں کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے قبضہ سے کئی بغیر پھٹے ہوئے بم برآمد کئے گئے۔ اب تک اس حملے کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔