کلکتہ : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے قومی صدر امیت شاہ نے آج پارٹی کے انتخابی منشور کے حوالہ سے کہا کہ کلکتہ میں موجود بنگلہ دیشی رفیوجیوں کو ہندوستانی شہریت دیدی جائیگی اگر بی جے پی حکومت برسراقتدار آتی ہے ۔ ان میں ہندو ، بدھسٹ ، سکھ ، جیناو رعیسائی بھی شامل ہیں جنہیں شہریت دی جائے گی ۔ پریس کانفریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں ہے کہ دہشت گردی کے خلا ف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاہ دفعہ 370، سٹیزن بل میں ترمیم او راین آرسی معاملہ میں ہم بہت سنجیدہ ہیں ۔ انہوں نے کلکتہ کی عوام سے درخواست کی کہ وہ بغیر خوف وڈر کے اپنے ووٹ کا استعمال کریں ۔ بی جے پی کارکن ان لوک سبھا انتخابات میں ان کاتعاون کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی بنگال میں میری ریالیوں کی اجازت نہیں دے رہی ہیں ۔ لیکن اب عوام ان کی ریالیوں میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔
امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے کلکتہ دس ہزار مستحقین میں مکانات تقسیم کئے ہیں ۔ علاوہ ازیں شہر میں تین ہزار غریب و مستحق لوگوں نے مکانات حاصل کئے ہیں۔ بی جے پی حکومت نے ۷؍ کروڑ گیس کنکشنس دئے ہیں ، ۸؍ کروڑ گھروں میں بیت الخلاء تعمیر کئے ہیں اورپچاس کروڑ غریب عوام ایوشمان بھارت اسکیم کے تحت پانچ لاکھ روپے کا انشورنس کرواسکتے ہیں ۔