بنگلور کے لئے شرم کی بات:ایک موٹر سیکل سوار نے خاتون کے ساتھ کی مبینہ چھیڑ چھاڑ

بنگلورو:ایک شرمناک واقعہ میں 12فبروری کو بانسواڑہ کے قریب ڈنر کرنے کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ رہی ایچ آر بی آر لے آؤٹ کی ساکن ایک ائیر ہاسٹس اور اس کی سہیلی کو ایک موٹر سیکل سوار بے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ ’ اور جنسی ہراساں کیا۔

انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق نقاب پوش شخص جو ہیلمٹ پہناہو اتھا نے آکر لڑکی کا شرٹ پھاڑ کر اسے جنسی طور پرہراساں کیا۔جب لڑکی نے مدد کے لئے چیخ پکارنا شروع کیاتب ہی سڑک سے گذرہے ایک شخص وہاں پرپہنچا جس کو دیکھ کر مذکورہ شخص موقع سے فرار ہوگیا۔

فبروری 14کو متاثرہ لڑکی نے اس ضمن میں شکایت درج کروائی۔پولیس نے ائی پی سی کی دفعہ354کے تحت ایف آئی آر درج کیا مگر اب تک خاطی کو پولیس پکڑنے میں ناکام ہے۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ میں لڑکی بری طرح زخمی ہوئے اور اس کاشرٹ بھی پھٹ ہوا تھا۔بتایاجارہا ہے کہ واقعہ اسی مقام پر پیش آیا جہاں پر سابق میں اس طرح کے کئی ایک واقعات پیش ائے۔

اسی طرح کے ایک واقعہ میں 57سالہ شخص نے ایک معصوم بچی کو جنسی ہراساں کیا جس کو علاقے کے لوگوں نے پیٹا بھی ‘ وہ شخص نشہ کی حالت میں تھا۔

سال کی شروعات میں بنگلور اس وقت سرخیوں میں جب ڈسمبر31‘ 2016کی شب نئے سال کے جشن کے دوران بڑے پیمانے پر خواتین او رلڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا واقعہ پیش آیاتھا۔