بنگلور میں قدیم عمارتیں گرنے سے پانچ کی موت۔مرنے والو ں کو پانچ لاکھ زخمیوں کو پچاس ہزار ایکس گریشیاء کا اعلان

بنگلور۔ ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں قدیم عمارتوں گرنے سے پانچ کی موت اور پانچ لوگ زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این ائی کے مطابق بنگلور شہر کے ایجا پور علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ عمارتیں کافی قدیم تھی اور حالیہ دنوں میں موسلادھار بارش کی وجہہ سے عمارت نہایت مخدوش ہوگئی تھی۔

واقعہ پر کرناٹک کے وزیر داخلہ نے بیان دیا ہے کہ پڑوس میں ہی میرا مکان ہے جہاں پر یہ واقعہ پیش آیا ہے انہوں نے مزیدکہاکہ عمارت کی پہلی منز ل اوردوسرے منزل پر موجود گیس سلینڈرس خالی تھی جس کی وجہہ سے سلینڈر بلاسٹ کو عمارت گرنے کی وجہہ سمجھنا غلط ہوگا۔

راحت اور بچاؤ کاری ٹیم نے مقام واقعہ پہنچ کر ملبے سے نعشوں کو نکالنے کاکام کررہی ہے۔ اسی دوران ایک دل دہلادینے والی تصوئیر بھی سامنے ائی جس میں ایک معصوم کو ملنے سے زندہ نکالتے ہوئے دیکھایا جارہا ہے ۔

اطلاع کے مذکورہ معصوم کے والدین عمارت کے ملنے دب ہر فوت ہوگئے ہیں۔ اس معصوم بچی کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیر شہری ترقی کرناٹک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بچی کے علاج اور دیکھ بھال کی ذمہ داری کرناٹک حکومت اٹھائے گی۔

حکومت کرناٹک نے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے پسماندگان کو فی کس پانچ لاکھ روپئے اور زخمیوں کو فی کس پچاس ہزار روپئے کے ایکس گریشیاء کا اعلان کیا ہے۔ابتدائی جانچ میںیہ بات سامنے نکل کر آرہی ہے کہ عمارتوں گرنے کی وجہہ سلینڈربلاسٹ ہوسکتا ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار