مالیگاؤں۔ بنکر شفیق احمد کی بیٹی عالیہ تبسم مالیگاؤں کی پہلی کمرشیل پائیلٹ بن جائے گی۔عالیہ نے ابتداء میں مدھیہ پردیش کے اندور میں واقع فلائنگ کلب سے تربیت حاصل کی ۔
مدھیہ پردیش فلائنگ کلب( ایم پی ایف سی) نے انہیں 2018میں اسٹوڈنٹ پائلٹ کے لائسنس سے نوازا۔ فی الحال عالیہ کیپٹن ساحل کھرانہ ایویشن اکیڈیمی نئی دہلی سے کمرشیل پائیلٹ بننے کی تربیت حاصل کررہی ہیں۔
امید ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے شفیق احمد جن کے اباواجداد ترپردیش سے یہاں پر منتقل ہوئے تھے نے بتایا کہ’’ عالیہ کیپٹن ساحل کھرانہ اکیڈیمی کو پچھلے سال نومبر میں داخلہ لیاہے۔
اس نے اپنا پہلا سمسٹر امتحان کامیاب کرلیا ہے اور اب وہ اپنے فائنل امتحان کی تیاری میں لگی ہوئی ہے جو نومبر2018میں مقرر ہے‘‘۔ عالیہ جو سائنس کی طالب علم نے ایرم پرائمری اسکول او رمالیگاؤں گرلز ہائی اسکول سے اپنے تعلیم مکمل کی اور بچپن سے ہی انہیں پائلٹ بننے کا شوق رہا۔

ممبئی ائیرپورٹ پر والد کے ساتھ بدسلوکی کے بعد ان کے دل میں پائلٹ بننے کاجذبہ اور بھی بڑھ گیا۔شفیق نے اس واقعہ کو دہراتے ہوئے کہاکہ’’میں اپنے اہلیہ کے ساتھ2005میں حج کے لئے جارہاتھا۔
اتفاق سے ہمارے ممبئی ائیر پورٹ پر پہنچے میں دیر ہوگئے اور اس وقت تک ایمگریشن عملہ اپنا کام ختم کرچکا تھا۔ ہماری منت سماجت کے باوجود ان لوگوں نے ہمیں بورڈنگ کارڈ نہیں دیا۔
زیادہ تکلیف اس وقت ہوئی جب انہوں نے احرام پہننے اور حج وعمرہ کے لئے جانے کی بات کرنے کے باوجود ہمارے سے بدسلوکی کی تھی‘‘۔شفیق نے کہاکہ ’’ اچانک ہم نے دیکھا کہ پائلٹ اپنے کریو ممبرس کے ساتھ ڈسک کی طرف بڑھ رہے تھے۔
جب انہو ں نے دیکھا کہ ہم ایمگریشن عملے سے درخواست کررہے ہیں‘ تو انہو ں نے ہمارے پیپرس سے کی جانچ کرکے ہوائی جہاز میں سوار ہونے کی منظوری دینے کے لئے ان سے کہاکیونکہ ہوائی جہاز کو اڑان بھرنے میں مزید کچھ وقت درکار تھا‘‘۔
انہو ں نے کہاکہ ’’ غیرمتوقع طور پر پائلٹ کی مداخلت کے بعد ہی ہمیں سعودی عربیہ اور ادائی حج کے لئے ہوائی جہاز میں سوار ہونے کا موقع ملا۔۔ میں نے پائلٹ کو گلے لگاکر انہیں ڈھیر ساری دعائیں دیں‘‘۔
عالیہ کا تعلق مالیگاؤں کے بلو براڈ خاندان سے ہے جو شمالی مہارشٹرا میں کپڑے کی بڑی صنعت مانی جاتی ہے۔ یہ خاندان اپنی رنگیلی ساڑیوں کے لئے مشہور ہے۔ اس کے علاوہ بلو براڈ فیملی نے مالیگاؤ ں شہر کو پہلا مسلم ایم بی بی ایس ڈاکٹر بھی دیاہے۔
You must be logged in to post a comment.