نئی دہلی:ریاستی سطح کی تیل کمپنیوں نے بناء رعایت کے پکوان گیس( ایل پی جی)سلنڈرس کی قیمتوں میں چہارشنبہ کے روز سے 86روپیوں کا اضافہ کردیا۔
پٹرولیم منسٹری کے بیان کے مطابق یکم مارچ سال 2017سے اس پر پوری اثر کے ساتھ عملی آواری کی جائے گی ۔ بین الاقوامی سطح پر ایل پی جی پراڈکٹس میں اضافے کا اثر ہندوستانی مارکٹ پر پڑ ا ہے۔
پٹرولیم او رقدرتی گیس کی وزارت نے کہاکہ سبسڈی حاصل کئے ہوئے ایل پی جی کے صارفین پر اس اضافہ کاکوئی اثر نہیں ہوگا۔
مثال کے طور پر صارفین دہلی میں سلنڈر بھروانے کے لئے 737روپئے اد ا کریں گے اور کے کھاتہ میں سبسڈی کے 303روپئے پہنچ جائیں گے اور اس طرح صارفین کو ہی پرانے قیمت 434روپئے ہی دینی ہوگی