واشنگٹن: دو مسلم طلبہ کو مبینہ طور پر امریکی اسکول نے والدین کی جانب مذہبی رسومات کی یکسوئی کے لئے حجاب کے استعمال کے متعلق نوٹ کی عدم دستیابی کے سبب گھر واپس کردیا۔
حاجا باہ اور فاطمپ مانسرے دونوں چچا زاد بہنیں ہیں اور ورجنیا کے فرینڈم ہائی اسکول میں زیرتعلیم بھی ہیں‘ دونوں کا الزام ہے کہ اسکول انتظامیہ نے انہیں حجاب پہننے کی وجہہ سے ہراساں کیا‘ اور انہوں نے پریس ولیمس اسکول ڈیویثرن لیڈر سے معافی کا مطالبہ بھی کیا۔باہ اور ماناسرے کے مطابق جو انہوں نے کہاکہ نوا کے اندر اسکول انتظامیہ جمعرات کے روزان سے رجو ع ہوا اور کہاکہ ان کے پا س کو ئی نوٹ ہے جو ان کے حجاب کے متعلق والدین کی جانب سے لکھا گیا ہو وہ فراہم کریں۔
پھر دوبارہ ان پر زوردیاگیااور پرنسپل دفتر بھیجا گیا جس کے بعد انہیں ایک روز کے لئے اسکول سے معطل کردیاگیا۔ باہ نے کہاکہ’’ عموما میں حجاب نہیں پہنتی ‘ مگر اس بات رمضان کی وجہہ سے میں حجاب میں اسکول آرہی ہوں اور میں حالت روزہ میں ہوں‘‘۔انہوں نے کہاکہ’ ’ مگر مجھے نوٹ کی کیاضرورت ہے یہ میری مذہبی ضرورت ہے‘‘۔واقعہ پر اسکول ڈویثرن کے ترجمان فل کے ویٹس نے کہاکہ’’ اسکول انتظامیہ پہلے ہی دونوں لڑکیوں اور ان کے والدین سے معافی مانگ چکا ہے او ران لائن معافی نامہ بھی جاری کیاہے۔
ماناسرے نے بھی جمعرات کے روز پیش ائے واقعہ کا خلاصہ کیا۔اس نے کہاکہ ’’ میں اس بات کی وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے اسکول میں حجاب کا استعمال میری مذہبی روایت کے مطابق کیاہے ‘اور مجھے حجاب نکالنے پر زوردیاگیا‘‘۔