بم دھماکہ کی وجہہ سے دارجلنگ میں 12دوکانیں تباہ

دراجلنگ:پولیس کے مطابق جمعہ کے روز دارجلنگ میں ایک بم دھماکہ کی وجہہ سے بارہ دوکانیں تباہ ہوگئی۔ واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ‘ تاہم مقامی لوگوں میں خوف اور دہشت کا ماحول دیکھا گیا ہے۔سپریڈنٹ آف پولیس اکھیلیش کمار چترویدی نے ائی اے این ایس سے کہاکہ’’ نصف شب کے قریب دارجلنگ کے موٹر اسٹانڈ علاقے میں بم دھماکہ پیش آیا ہے۔

جگہ خالی ہونے کی وجہہ سے کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ ہم واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں‘‘۔ جی جے ایم نے اپنے سرکاری بین میں دھماکے کی مذمت کی ہے‘ موٹر اسٹانڈ علاقے کے سامنے کی سڑک پر واقعہ کئی دوکانیں اس دھماکے میں تباہ ہوگئی ہیں۔فائیر ٹنڈرس ‘ سی آر پی ایف جوان موقع پر پہنچے اور دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری جمعیت کو تعینات بھی کردیاگیا ہے۔اب تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم یا فرد نے قبول نہیں کی ہے۔

گورکھا جن موکتی مورچہ کے معلنہ بند کے 69ویں روز یہ بم دھماکہ پیش آیا ہے۔جی جے ایم علیحدہ گورکھا لینڈ ریاست کے قیام کا مطالبہ کررہا ہے۔