لکھنؤَ : بلند شہر ماب لنچنگ معاملہ کے کلیدی ملزم یوگیش راج تشدد کے پانچ دن بعد بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے ۔جس سے پولیس کی کارکردگی پر سوال کھڑا کیا جارہا ہے۔ اور یوگیس کے ذریعہ کروائی گئی ایف آئی آر اور پولیس بیانات میں کافی تضاد دیکھا جارہا ہے۔ ان تمام باتوں سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ کیا ریاستی پولیس کلیدی ملزمین کو گرفتار کرنے سے بچ رہی ہے او رکہیں یوگیش کو کلین چٹ دینے کی تیاری تونہیں کی جارہی ہے ؟
انسپکٹر سبودھ کمار کے قتل معاملہ کے کلیدی ملز م یوگیش راج نے اس واقعہ کے بعد ایک ویڈیو جاری کر کے خود کو بے قصور بتانے کی کوشش کی ہے ۔ پولیس نے تاحال دیگر ملزمین کو بھی گرفتار نہیں کرپائی ہے۔میرٹھ زون کے آئی جی نے یوگیش کو کلین چٹ دے دی ہے جب انہوں نے ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوگیش کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ جو ثبوت واقعہ واردات سے دستیاب ہوئے ہیں ان سبھی کو فورنسک لیب سے جانچ کروائی جارہی ہے جس کے بعد سچائی سامنے آجائے گی ۔ دوسری جانب آنند کمار اے ڈی جی (لااینڈ آرڈر ) نے بھی بجرنگ دل یا کسی بھی بھگوا تنظیم کا نام لینے سے گریز کررہی ہے ۔ جب کہ یہ بالکل عیاں ہیں کہ یہ سارا واقعہ ایک منظم سازش ہے جس میں یوگیش اور اس کے ساتھ پیش پیش تھے ۔