بروسلز : بلجیم کی عدالت نے مسلمان خواتین کو مخصوص لباس بروکینی میں تیراکی کی اجازت دے دی ہے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کے مطابق بلجیم کی مقامی عدالت نے سوئیمنگ پولز میں بروکینی پر عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے مسلمان خواتین کو مخصوص لباس میں تیراکی کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ کسی کوبھی شہر یو ں کے ساتھ امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔
بلجیم کی عدالت نے بروکینی پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ دو مسلم خواتین کی درخواست پر کیا ہے ۔جس میں خواتین نے موقف اختیار کیا تھا کہ بلجیم کے گینٹ کے سوئیمنگ پولز میں مسلم خواتین کے بروکینی پہن کرنہانے پر پابندی عائد کرکے مختصر لباس پہننے پر اصرار کیا جارہا ہے جو کہ مذہبی آزادی کے خلاف ہے ۔واضح رہے کہ عمومی طور پر سوئیمنگ کے لئے مختصر ترین لباس پہنا جاتا ہے ۔ تاہم بروکینی مسلمان خواتین کے لئے تیراکی کا ایسامخصوص لباس ہے جس سے جسم کے تمام حصوں کو ڈھانپا جاسکتا ہے او رجسے پہن کر اطمینان سے سوئمنگ کی جاسکتی ہے ۔