بلاول بھٹو کی پارٹی تیسرے نمبر پر رہی ‘ لیکن تین اقلیتی امیدوار کامیاب رہے۔

پاکستان انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والی پارٹی سے تین ہند ہوئے کامیاب
کراچی۔حالیہ دنوں میں پاکستان میں ہوئے جنرل الیکشن میں جہاں کئی نامور امیدوارڈھیرہوگئے وہیں کئے ایسے امیدوار بھی ہیں جن کے کامیابی کئی لوگ حیران ہیں۔

ان انتخابات میں بلاول بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی)کے مہیش کمار ملانی جنوبی صند صوبہ سے ایک قومی اسمبلی میں جیت حاصل کرنے والے پہلے ہندو ہیں۔

اس کے علاوہ پی پی پی کے دو اور امیدوار ہری رام کشوری لال اور گیان چند اسرانی نے بھی جیت حاصل کی ہے۔

اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے 55سالہ مہیش کمار ملانی نے قومی اسمبلی ( این اے 222) اسمبلی حلقہ اپوزیشن امیدوار عرب ضیاء اللہ کو19ہزار ووٹوں کی مارجن سے شکست دی ہے۔

پاکستان میڈیا کے مطابق ملانی کو37,245ووٹ ملے جبکہ ضیاء اللہ کو18323ووٹ ملے۔ ملانی2013کے عام انتخابات صند کی صوبائی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی ائی) سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھری ہے۔

قبل ازیں ملانی2003۔2008تک صوبائی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ وہیں پی پی پی کے بشمول پانچ دیگر سیاسی جماعتوں نے انتخابات کے دھاندلیوں کے مسلئے کو اٹھایا ہے