بلاول بھٹونے ہند پاک جنگ کی مخالفت میں شام او رسیریہ کے جنگی حالات کاایک ویڈیو ٹوئٹرپر پوسٹ کیا

چیرمن پیپلز پارٹی پاکستان کے فرزند بلاؤل بھٹو نے ٹوئٹر پر ایک نصیحت آمیز پیغام ارسال کیا۔

جنگ کی خطرناک نتائج پر ریٹوئٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے سیریہ کے ایک بچے کا ویڈیو پوسٹ کیاجس میں ایک معصوم بچے بتارہا ہے کہ وہ ہرروز کچرے میں اپنا کھانا تلاش کرتا ہے اور ایک دن قبل وہ بھوک کی وجہہ سے نڈھال ہوکر گر گیاتھا۔اس کے بعد ایک اور ٹوئٹ میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ’’میرے پاکستان او رہندوستان کے عزیزوجنگ سے کس قسم کے حالات پیدا ہوتے ہیں ذرا اس پر غور کرو‘‘۔

دوسری جانب انٹرنیشنل بزنس ٹائمز نے اپنے روپورٹ میں دعویًٰ کیاہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف سے اسرار کیاہے کہ کشمیر کامسئلہ جنگ کے ذریعہ حل نہیں کیا جاسکتا۔بلاول بھٹو نے بیک وقت پاکستان کی خارجہ پالیسی کے متعلق بھی کل جماعتی اجلاس کے دوران نواز شریف سے وضاحت طلب کی ہے۔انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کل جماعتی اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے 1971میں مقبوضے علاقوں میں پاکستان کے دوبارہ قبضے اور ہزاروں پاکستانیوں قیدیوں کو رہا کروانے کے واقعہ کا بھی حوالہ دیاہے۔

بلاول نے اپنے سفارتی مقاصد کے لئے مضبوط حکمت عملی پر بھی زورد یا۔درایں اثناء نواز شریف کے کل جماعتی اجلاس میں دئے گئے بیان پر اپناردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان نے کہاکہ کشمیر میں دھشت پھیلانے والے برہان وانی کی موت کو شہید او رکشمیر کاہیرو قراردیتے ہوئے نوا ز شریف نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان دھشت گردی کی حمایت کررہا ہے۔

پی ٹی ائی کے مطابق حکومت کے سینئر سرکاری عہدیدار نے کہاکہ پاکستان کے کل جماعتی اجلاس میں نواز شریف نے تقریر سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ پاکستان دھشت گردوں کے متعلق نرم رویہ اختیارکئے ہوئے ہے۔نواز شریف کا یہ بیان اس وقت سامنے آیاجب کشمیر

کے اری میں دھشت گرد حملے کے بعد ہندوستان فوج کے 19جانباز سپاہی شہیدہوگئے تھے مگر اس حملے کوہندوستان کی سازش قراردیتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ امن مذاکرات سے کنارہ کشے اختیار کرنے کے لئے ہندوستان نے خود یہ حملہ کروایا ہے۔اس کے علاوہ کشمیری عوام کے فیصلے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے ذریعہ مسلئے کشمیر کوحل کرنے کی بات بھی کہی ہے۔