یو پی اے کی قدرمیں انحطاط کے بعد معیشت کا جائزہ ، صفائی مہم میں شرکت کی عوام سے اپیل
اندور 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کو بوہرہ مسلم کمیونٹی کی ستائش کی کہ وہ عالمی سطح پر بقائے باہم کے پیام کو پھیلارہے ہیں جبکہ اُنھوں نے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے نواسے حضرت امام حسینؓ کے یوم شہادت کے موقع پر یہاں ایک تقریب میں شرکت کی۔ بوہرہ کے روحانی سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین کے ساتھ یہاں مدھیہ پردیش میں سیفی جماعت خانہ میں منعقدہ تقریب میں ڈائس پر یکجا ہوکر مودی نے کمیونٹی کی اِس بات پر بھی تعریف کی کہ وہ دیانتدارانہ تجارتی معاملتوں کے اپنے کلچر کے لئے معروف ہیں۔ بوہرہ برادری شیعہ اسلام کے اندرون ایک فرقہ ہے جو تجارت اور کاروباری مہارت کے لئے جانا جاتا ہے۔ وزیراعظم کو عاشورہ کے لئے جماعت خانہ میں آمد پر سیف الدین صاحب نے تہنیت پیش کی۔ مودی نے کمیونٹی کے قائدین اور اُس کے ماننے والوں سے اپنے خطاب میں کہاکہ واسو دھیوا کٹمبکم کا نظریہ ہندوستان کی بڑی طاقت ہے جو اِسے دوسروں سے مختلف بناتا ہے۔ بوہرہ کمیونٹی دنیا کو اِس نظریہ سے اپنے کام کے ذریعہ واقف کرارہی ہے۔ اُنھوں نے وضاحت کی کہ واسو دھیوا کٹمبکم قدیم ہندوستانی نظریہ ہے جو دنیا کو ایک خاندان تصور کرنے پر زور دیتا ہے۔ اس موقع پر چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود رہے۔ مودی نے کہاکہ ہمیں ہمارے ماضی پر فخر ہے، ہم ہمارے حال پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارے روشن مستقبل کے تعلق سے پُراعتماد ہیں۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی نے آج کا دن موجودہ معیشت کے مسائل بشمول یو پی اے کی قدر میں کمی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ جو معاشی پالیسی سازی کو ملوث کرتا ہے اور امکان ہیکہ ان کا جائزہ کل بھی جاری رہے گا۔ دریں اثناء انہوں نے ’’سوچھتا‘‘ مہم کا آغاز کرتے ہوئے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں شرکت کریں۔ انہوں نے شخصی طور پر نامور مذہبی رہنماؤں، فلمی شخصیات، کھیل کی دنیا کی شخصیات، مصنفین اور ملک گیر سطح پر صف اول کے ذرائع ابلاغ کے چینلس سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو اس سلسلہ میں مکتوبات روانہ کئے ہیں۔