بطور مسلمان زندگی گذارنے کیلئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا:ہادیہ

ترواننت پورم: مبینہ لو جہاد معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد کیرالا پہنچی ہادیہ نے ایک پریس کانفرنس میں عدالت کے فیصلہ پر خوشی کا اظہار کیا او ردعوا کیا کہ ان کے اہل خانے نے انہیں گھر میں بند کردیا تھا ۔ اس دوران انہیں کافی استحصال سے گذرنا پڑا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ بطور مسلمان زندگی گذارنا چاہتی تھی۔اس لئے سپریم کورٹ گئی۔ہادیہ نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے بے حد خوش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے گھر میں بند کردیا گیا تھا۔اس لئے مجھے کچھ بھی پتا نہیں تھا۔باہرنکلی تو پتہ چلا کہ کتنے لوگ میرے لئے کام کرہے ہیں۔میں ان تمام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہو ں نے میری آزادی کیلئے لڑائی لڑے۔میں اپنی آزادی کے لئے لڑ رہی ہو ں۔اسی لئے سپریم کورٹ کا دوازہ کھٹکھٹایا ۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی پر بھی الزام لگانا نہیں چاہتی ہوں۔میرے دوسال صرف قانونی لڑائی میں گزر گئے۔اس کے بعد سپریم کورٹ نے مجھے اپنے شوہر سے ملنے کی اجازت دی۔بالآخر مجھے انصاف ملا۔انھوں نے کہا کہ آئین مجھے اپنا شوہر چننے کی اجازت دیتاہے ۔لیکن مجھے گھر میں ہی بند کردیا گیا۔

ہادیہ نے کہا کہ مجھے صد فیصد یقین ہے کہ میں نے کوئی غلطی نہیں کی لیکن مجھے گھر میں قید کردیاگیاجو اس ملک میں نہیں ہونا چاہئے۔ہادیہ نے کہا کہ وہ دو وجوہات