بشنوائی گینگ کی ہٹ لسٹ میں سلمان خان۔ ہریانہ پولیس

ممبئی۔ بدنام زمانہ بشنوائی گینگ کے راڈرپر ان دنوں بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان ہیں ‘ ہریانہ پولیس کے مطابق مذکورہ گینگ نے ایک تیز نشانہ باز سمپت نہرہ کو سلمان خان کی حمل ونقل کا جائزہ لینے کے لئے روانہ کیاتھا تاکہ ان پر حملہ کا پلان تیار کیاجاسکے۔چہارشنبہ کے روز اسپیشل ٹاسک فورس ہریانہ نے نہرہ کو حیدرآباد سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق نہرہ گینگ کے سرغنہ لارنس بشنوائی کی ہدایت پر کام کررہا تھا‘ جس نے سیاہ ہرن کی شکار معاملے میں سوپر اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتہ میں نہرہ نے ایک سروے کیاتھا اور حملے سے قبل ممبئی میں ایک او رمرتبہ ریکی کرنے کی تھی۔

حملے کے بعد گینگسٹر انڈیا سے فرار ہونے کی بھی تیار کرچکا تھا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی ائی جی) ہریانہ ایس ٹی ایف ستیش بالان نے ہفتہ کے روز بتایا کہ’’ مئی کے پہلے ہفتے یں سمپت نہرے ممبئی میں تھا اور اس نے سلمان خان کے گھر کے اطراف واکناف کا جائزہ بھی لیا اور اپنے مداحوں کو گھر کی بالکونی میں آکر سلمان جس وقت ہاتھ ہلاکر ان کا استقبال کرتے ہیں وہ وقت بھی نوٹ کیاتھا۔ بالکونی کے فاصلے کا اندازہ لگانے کے لئے اس نے کچھ تصوئیریں بھی کھینچی تھیں‘‘

نہرہ جس پر قتل ‘ جبری وصولی‘ ڈکیتی کے ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں کی فہرست میں مخالف گینگ کے بشمول چھ لوگ بھی شامل ہیں۔اپریل5کے روز 52ّسالہ اداکارکو فلم ہم ساتھ ساتھ ہی کی شوٹنگ کے دوران سیا ہ ہرن کے شکار معاملے میں پانچ سال قید کی سزاء سنائی گئی تھی۔

جودھ پور جیل میں دو راتیں گذارنے کے بعد سلمان خان کو ضمانت پر رہا کردیاگیاتھا