واراناسی:افسانوی شہنوائی نواز بھارت رتن استادبسم اللہ خان کی چاندی میں تیار چار شہنائیاں ان کے بیٹے کاظم حسین کے گھر سے لاپتہ ہوگئے۔
بسم اللہ خان کے پوتے رضی خان نے پی ٹی ائی سے کہاکہ’’دال منڈی علاقے میں واقع اپنے نئے مکان میں سرقے کا علم ہونے کے بعدایف ائی آر درج کروائی گئی ہے۔مسروقہ اشیاء میں استاد بسم اللہ خان کی چار شہنائیاں بھی شامل ہیں جوچاندی میں بنی ہوئی ہیں۔
اسکے علاوہ عنایت خان ایوارڈ اوردو طلائی چوڑیو ں کابھی سرقہ ہوا ہے‘‘۔یہ خاندان سرائے بازارسے حال میں ہی اپنے نو تعمیرشدہ مکان واقع دال منڈی منتقل ہوا ہے۔سرقہ اس وقت جب یہ خاندان کچھ دن قبل اپنے آبائی مکان گیا ہوا تھا۔
رضی خان نے کہاکہ جب ہم اپنے آبائی مکان سے واپس تب گھر کادرواز ہ کھولااورقفل ٹوٹا ہوا پایا۔پولیس کے سنیئر سپریڈنٹ نے اس سرقے کی توثیق کی اور کہاکہ ’’ یہ درست ہے کہ اس گھر سے شہنوائیوں کا سرقہ ہوا ہے اورپولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے‘‘۔رضی حسن خان نے کہاکہ سرقے کی اس واردات سے خاندان کو صدمہ ہوا ہے۔
کیونکہ مرحوم شہنائی نوا ز کے پاس ان شہنائیو ں کو خصوصی مقام حاصل تھا‘ کیونکہ سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ‘ سابق مرکزی وزیر کپل سبل اور بہار کے سابق چیف منسٹر لالو پرساد یادو نے انہیں یہ شہنائیوں کاتحفہ دیاتھا۔
بھارت رتن ایواڈ یافتہ بسم اللہ خان کا خاندان ان کی اشیاء اور یادگاروں کے تحفظ کے لئے 2006 سے ایک میوزیم کے قیام کا مطالبہ کررہا ہے۔