برہم کھاتہ دار رقم نہ ملنے پرمشتعل’ راستہ روکو احتجاج

رائچور‘ گلبرگہ: بینکوں کے کھاتہ داروں نے اے ٹی ایمس کے روبرو ’’ نقدی نہیں‘‘ کے بورڈ اور بینک افسروں کو نقدی کی قلت کی وجہہ سے ادائیگیوں سے انکار کرنے سے مشتعل ہوکر پتھراؤ کیااو رراستہ روکو احتجاج کیا۔

قبل ازیں وہ صبح سے نقدرقم حاصل کرنے کے لئے صبح ہی سے طویل قطاروں میں دیکھے گئے۔یہاں گلبرگہ او ررائچورمیںآج دوسرے دن بھی بینکوں میں رقم کی قلت دیکھی گئی۔گلبرگہ میں اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد ’مکہ کالونی برنچ پر کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ہجوم کومنتشر کرنے کے لئے پولیس کو لاٹھی چار ج کرنے پڑا

۔قبل ازیں دوسرے دن بھی بینک کی جانب سے رقمی معاملتیں روک دی گئی تھیں۔بینک اہلکاروں نے کھاتہ داروں کو جو رقم نکالنے کے لئے ائے ہوئے تھے1000اور 2000روپئے کے نوٹ ختم ہوگئے کہتے ہوئے واپس کردیا۔

اے ٹی ایم کے اطراف قطار میں کھڑے ہوئے افراد بھی مایوس ہوگئے کیوں کہ شہرکے مختلف مقامات پراے ٹی ایم پرقم کی قلت دیکھی گئی۔ ہرہم کھاتہ داروں اور اطراف کے علاقوں میں رہنے والی عوام نے محبو ب نگراور ٹیپوسلطان چوک پردوگھنٹوں تک راستہ روکو احتجاج کیا۔