نیویارک۔ امریکن اداکارہ بروک شیلڈ نے ایک امریکی شو کے دور شو کے میزبان انڈی کوہان سے کہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ ایک بار ان سے ڈیٹ پر جانے کی گذار ش کے ساتھ رجو ع ہوئے تھے۔
شیلڈ نے انکشاف کیا کہ اپنی دوسرے بیوی مارلا ماپلس سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ‘ ٹرمپ نے ان سے کہاتھا کہ ’’ کیا تم امریکہ کے سب سے امیرترین شخص کے ساتھ ڈیٹ پر چلیں گی‘۔ شیلڈ نے کوہان سے کہاکہ’’میں ایک فلم شوٹنگ کررہی تھی ‘ طلاق کے فوری بعد انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا‘‘۔
شیلڈ نے اس واقعہ کودہراتے ہوئے کہاکہ ’’ اور انہوں نے کہاکہ’میں حقیقت میںیہ سمجھتا ہوں کہ تم سب سے پسندیدہ امریکن ہو ‘ جبکہ میں ایک امریکہ کا سب سے امیرترین شخص لوگ ہمیں ایک ساتھ دیکھنا پسند بھی کریں گے‘‘۔
شیلڈ نے ٹرمپ سے کہاکہ ’’ میرا بوائی فرینڈ ہے جو اس سے خوش نہیں ہوگا‘‘۔بروک شیلڈ پہلی امریکی اداکارہ نہیں تھی جنھوں نے ٹرمپ کی پیش کش کو مسترد کیا ہے۔ اداکارہ سلمہٰ ہائیک‘ کینڈک بیرگین‘ ایما تھاومپسن نے بھی ٹرمپ کے ساتھ ان کے انکاونٹر کی بات کی ہے۔
ویڈیو دیکھیں