برمنگھم : برمنگھم کی ۲؍ مساجد پر غلیل سے حملوں کے بعد مسلح پولیس تعینات کردی گئی ہے ۔ پولیس عہدیدار وں کے مطابق سمال ہیتھ میں فاسبروک سڑک پر واقع مسجد پر رات تقریبا دس بجے شر پسندو ں کی جانب سے غلیل کی ذریعہ حملہ کیا گیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابومیں کرلیا ۔اوراس کے تقریبا آدھے گھنٹے کے اند ہوب روڈ پر ایک مسجد پر بھی اسی طرح کا حملہ کی اطلاع موصول ہوئی ۔
یہاں پربھی پولیس نے اپنا پہرا رکھا ہے ۔ویسٹ میڈ لینڈ پولیس کے مطابق ابھی تک ا ن حملوں کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا ۔ ذرائع کے مطابق غلیل کے حملوں کے سبب ان مساجد کی کھڑکیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ حملے کسی طاقتور غلیل سے کیا گیا ہے۔پولیس علاقہ میں گشت کررہی ہے او راس واقعہ کی تحقیقا ت کررہی ہے ۔