دہرداون:اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو ان کے والد آنند سنگھ بشت( 84) نے ایک بہترین مشورہ دیا۔
انہوں نے کہاکہ تمام کو ساتھ لیکر چلیں۔
ٹائمز آف انڈیامیں شائع خبر کے مطابق ‘ میڈیا والوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر بشت جو ایک موظف فارسٹ رینج افیسر ہیں نے کہاکہ ’’ خواتین جوکہ برقعہ میں تھی نے بھی انہیں ووٹ دیاہے۔
انہیں چاہے کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرے او ران کا دل جیتے‘‘۔انہوں نے کہاکہ مسلم خواتین کو امید ہے کہ پارٹی ان سامنے درپیش تمام مسائل کو حل کریگی۔
انہوں نے مزیدکہاکہ عوام کا بھروسہ ہے کہ بی جے پی او رآدتیہ ناتھ انہیں ترقی کی راہ پر لے جائیں گے جو عوام کے ذہنوں میں ہے۔بشت اپنی اہلیہ کے ساتھ پاؤ ری ضلع میں رہتے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیٹے کی اس بات کا حوالہ دیا جس میں عہدیداروں کو عوام کا دل دکھانے والی زبان کے استعمال سے باز رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے اس بات کا بھی اظہا رکیاکہ ’’ ہندوتوا لیڈر‘‘ کا تمغہ بھی ان کے بیٹے کے سر سے ہٹنا چاہئے۔
یودگی ادتیہ ناتھ کے 1994میں سنیاسی بننے کے متعلق پوچھنے پر ‘ مسٹر بشت نے کہاکہ خاندان والوں کو یہ بات سمجھنے میں تھوڑا وقت لگا۔