ویسٹرن اسٹریلیااسٹیٹ کے سیاسی لیڈر کولین برنیٹ مسلمانوں کو برقعہ کے استعمال سے روکنے پر پابندی عائد کرنے کی بات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس قسم کے پہناوے کی تائیدکرتے ہیں جو آسڑیلیا میں عام نہیں ہے۔
اے بی سی ان لائن نیوز رپورٹ کے مطابق ویسٹرن آسڑیلیا کے دورے کے موقع پر سینٹر پالین ہینسن نے برقعہ پر پابندی کی بات کہی تھی۔
ہنسین نے ٹوئٹر برقعہ کے متعلق اپنے خدشات کے طور پرمنگل کے روز کہاکہ’’ برقعہ کے متعلق لوگوں کو سمجھنا چاہئے کہ یہ مذہبی ضرورت نہیں ہے: یہ ایک شیطانی ہتھیار ہے اور قومی سکیورٹی کے لئے بڑا خطرہ بھی ہے‘‘
۔برنیٹ نے کہاکہ ’’ہم ویسٹرن آسڑیلیا میں برقعہ پر پابندی کا قانون متعارف کروانا نہیں چاہتے ‘‘۔
’’مگر ہم سمجھتے ہیں کہ جولوگ دوسرے ممالک سے یہاں آتے ہیں جو مختلف مذاہب کے ہیں۔ ان سے میں اپیل کرتے ہوئے ہوں کہ وہ اس قسم کے لباس کایہاں استعمال نہ کریں بحیثیت آسڑیلیائی شہری‘‘۔