ووہان 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے آج یہاں کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی کمپنیوں کی توسیع میں اضافے کے لئے فوری اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے ۔محترمہ تھریسا چین کے دورے پر ہیں اور یہاں چینی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کریں گی۔ محترمہ تھریسا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم چین کے ساتھ تجارتی سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ووہان میں 500 کروڑ پاؤنڈ کے تعلیمی معاہدے کا اعلان کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت کچھ کیا جا سکتا ہے ۔تجارتی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کر کے منڈیوں کو کھولنا ہو گا۔ ظاہر ہے میں برطانیہ کو چین میں بہتر کاروبار کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے اپنے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عہدہ چھوڑنے کے لئے کہا جا رہا ہے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گی اور طویل عرصے تک اپنا کام کرتی رہیں گی۔ محترمہ مئے نے چین کے دورے پر جانے کے دوران نامہ نگاروں سے کہاکہ میں نے پہلے ہی کہا ہے ، میں سیاست چھوڑنے والی نہیں ہوں اور طویل عرصے تک کام کرنے والی ہوں۔ انہوں نے کہا بر یگزٹ معاہدے پر بہترین کام ہو رہا ہے ۔ اس سے یہ بات یقینی ہو جائے گی کہ ہم اپنی دولت، قانون، اپنی سرحدوں کو کنٹرول میں رکھیں تاکہ ہم دنیا کے باقی حصوں سے کاروبار ی سودا کر سکیں۔ یہ ہمارے گھریلو قرارداد میں بھی شامل ہے ۔یاد رہے کہ تھریسا مے اس وقت چین کے دورہ پر ہیں اور برطانیہ کے بریگزیٹ کے بعد پیدا ہونے والے حالات پر وہ عالمی قائدین سے تبادلہ خیال کرنے میں زائد دلچسپی ہے رہی ہیں۔