برطانوی شہزادہ ولیم نے نیوزی لینڈ کی دہشت گردی سے متاثرہ مسجد کا دورہ کیا۔

کرائسٹ چرچ: انگلینڈ کے شہزادہ ولیم نیہ نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں ہوئے پچھلے دہشت گردانہ حملے سے متاثرہ مساجد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نفرت کا مقابلہ محبت سے کیا جانا چاہئے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ دنیا میں محبت کی طاقت نفرت پر ہمیشہ غالب رہے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ نیوزی لینڈ وزیراعظم جسنیڈرا آرڈرن بھی موجودتھیں۔ اس دوران آرڈرن سفید شال پر پہ اوڑھی ہوئی تھیں۔

شہزادہ ولیم نے حملوں میں ہوئے شہیدوں کے ورثاء او رزخمیوں سے اسپتال میں ملاقات کی۔ واضح رہے کہ پچھلے ماہ ۵۱/ مارچ کو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشت گرد نے دومساجد میں اندھادھند فائرنگ کردی۔ جس میں پچاس مسلمان شہید ہوگئے جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔