لندن ۔30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے ارکان پارلیمان نے منگل کو حکومت کے بریگزٹ’پلان بی’ پر ووٹ کے دوران اپوزیشن لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کابرین کی جانب سے پیش کردہ ترمیم کو مسترد کر دیا۔لیبر پارٹی کی ترمیم جو کسی معاہدے کے حق میں نہیں ہے اسے 296 ووٹوں کے مقابلے 327 ووٹوں سے خارج کر دیا گیا ہے ۔ برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے نے دارالعوام میں معاہدہ سے دستبردار ہونے سے منسلک بل (withdrawal bill) کے مسترد کیے جانے کے بعد گزشتہ ہفتے بریگزٹ کے لئے اپنی حکومت کے منصوبوں کی اطلاع دی تھی۔ مختلف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے پیش کی گئی کچھ ترامیم اگر منظور ہو جاتی ہیں تو یہ واضح ہوجائے گا کہ حکومت اپنے بریگزٹ منصوبوں کے ساتھ کس طرح آگے بڑھتی ہے۔